خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ فراز احمد کا ایک اور عوام دوست اقدام — شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس
خدمت مرکز مانگٹانوالہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت شہریوں کو بروقت سہولیات کی
فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
پولیس خدمت مرکز مانگٹانوالہ کے قیام سے اب مانگٹانوالہ، فیض آباد، موڑ کھنڈا اور گردونواح کے شہریوں کو ننکانہ صاحب آنے
کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ عوام اب اپنی دہلیز پر ہی وہ تمام سہولیات حاصل کر سکیں گے جن کے لیے پہلے طویل سفر طے کرنا پڑتا تھا۔
ڈی پی او فراز احمد نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، نئی تعمیر شدہ عمارت کا جائزہ لیا اور عملے کو شہریوں کی بہترین رہنمائی و
سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او فراز احمد کا کہنا تھا کہ “خدمت مراکز پر شہری ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفیکیٹ، گمشدگی رپورٹ، کرایہ نامہ،
ایف آر کی کاپی سمیت 14 سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے ایسے
اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
