Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد — حکومتِ پاکستان نے دفاعی ڈھانچے میں بڑی آئینی
و انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔
- چیف آف آرمی اسٹاف اب چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
- فیلڈ مارشل اور دیگر اعزازی عہدے مستقل تصور ہوں گے اور زندگی بھر برقرار رہیں گے۔
- ان اعلیٰ فوجی عہدوں کو آئینی استثنا حاصل ہو گا۔
- ایٹمی کمان کی تقرری کا اختیار بھی نئے ڈھانچے کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلے قومی سلامتی اور عسکری کمان کے
تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے
کہ ان تبدیلیوں سے فوجی اختیارات کا ڈھانچہ ازسرنو تشکیل
پائے گا، جبکہ آئندہ حکومتی اور عسکری تعلقات پر بھی ان کے
گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
