اسکینڈے نیوین نیوز اردو

غازی آباد واقعہ نازیبا حرکات پر شہریوں کا دوکاندار پر تشدد
غازی آباد واقعہ نازیبا حرکات پر شہریوں کا دوکاندار پر تشدد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور: غازی آباد کے علاقے میں خاتون سے نازیبا حرکات کے بعد شہریوں کی جانب سے دوکاندار پر تشدد کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ 17 روز پرانا ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ متاثرہ شہری منظور

احسان کی مدعیت میں 21 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا۔ غازی آباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق تشدد کرنے والے ملزمان چاند عرف سکندر اور دو نامعلوم افراد تھے، جو اس وقت عارضی ضمانت پر ہیں۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مدعی منظور احسان نے اپنی کاسمیٹکس کی دوکان پر آنے والی خاتون سے

مبینہ نازیبا حرکات کیں، جس کے بعد مشتعل افراد نے اس پر تشدد کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ لاہور میں کسی قسم

کے بدمعاشی کلچر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شہریوں کو چاہیے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے متعلقہ اداروں

کو اطلاع دیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔