حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
28 سال قبل ایک نامعلوم شخص نے ایک ننھی بچی کو کراچی
کے ایدھی یتیم خانے کے باہر بے بی کیریج میں چھوڑ دیا۔
عبدالستار ایدھی نے اُس معصوم کو اپنی آغوش میں لیا، اس کا
نام رابعہ بانو رکھا اور اسے نہ صرف پناہ دی بلکہ تعلیم و تربیت
کے مواقع بھی فراہم کیے۔
رابعہ بانو نے ہائی اسکول سے لے کر کالج تک اسکالرشپس حاصل
کیں، نیویارک میں مختلف اداروں جیسے یو ایس ڈسٹرکٹ
آفس، یو ایس کانگریس، سینیٹر برونکس آفس میں انٹرن
شپس کیں، اور بعد ازاں سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی
قانون میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔
آج وہ امریکہ میں بطور سینئر پرائیویسی اینڈ کمپلائنس
اینالسٹ کام کر رہی ہیں۔
رابعہ بانو نے کہا، “میں ایدھی بے بی ہونے پر فخر محسوس
کرتی ہوں، کیونکہ انہی کی بدولت آج میں ایک شناخت رکھتی ہوں۔”