google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

قصور میں شادی سے انکار پر خاتون قتل

ایس این این نیوز اردو

October 27, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

قصور: شادی سے انکار پر دو بچوں کی ماں بے دردی سے قتل

قصور کے علاقے قادر آباد میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا

جہاں شادی سے انکار پر 40 سالہ راحیلہ کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا۔

راحیلہ 13 سال قبل بیوہ ہوگئی تھی۔ شوہر کی وفات کے بعد

اُس نے دوسری شادی کے بجائے محنت مزدوری سے اپنے بچوں

کی پرورش کا فیصلہ کیا اور ایک نجی اسکول میں آیا کے طور

پر کام شروع کر دیا۔

اسی اسکول کا سیکیورٹی گارڈ عبد اللہ راحیلہ کو نکاح کے لیے

مجبور کرتا رہا، مگر جب راحیلہ نے صاف انکار کر دیا تو عبد

اللہ نے طیش میں آ کر اسکول کے اندر ہی اُس پر چُھریوں کے

وار کر کے اسے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عبد اللہ کی پہلے سے دو بیویاں اور بچے

موجود ہیں، اس کے باوجود وہ راحیلہ سے تیسری شادی کرنا

چاہتا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔