بلال حسن بھٹی
نمائندہ اوکاڑہ
ایس این این نیوز
اوکاڑہ صاف ستھرا پنجاب کے دعوے شیرگڑھ میں عملی طور
پر دم توڑ گئے۔ شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو
چکا ہے جبکہ گندگی کے ڈھیر اور تعفن زدہ پانی نے شہری
زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔
بائی پاس روڈ، محلہ حامد حسین شاہ، محلہ صدیق نگر سمیت
متعدد علاقوں میں گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے،
جس سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بدبو دار
فضا، مچھروں کی افزائش اور تعفن نے عوام کا جینا محال کر
دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق، بارہا شکایات کے باوجود بلدیہ حکام
اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے
خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو وبا پھیلنے
کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی سی اوکاڑہ اور
محکمہ لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر
سیوریج سسٹم کی بحالی اور صفائی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔