شاہین اقبال طاہر
ایس این این نیوز اردو
چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،
جہاں نافرمان بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے بزرگ
حافظِ قرآن باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعہ تھانہ لنگرآنہ کی حدود چک نمبر 245 میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ نامی ملزم نے معمولی گھریلو
تنازع پر اپنے والد حافظ محمد نواز پر گولیاں چلا دیں، جس
سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنگرآنہ فوری طور پر موقع پر
پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے
ٹی ایچ کیو اسپتال بھوانہ منتقل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی ایوب ساہی اور ایس ایچ او امیر علی نے موقع کا
دورہ کیا اور بتایا کہ پولیس نے حسبِ ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔