اسکینڈے نیوین نیوز اردو

آرمی چیف عاصم منیر کا مصر کا دورہ، دفاعی تعاون پر اتفاق
آرمی چیف عاصم منیر کا مصر کا دورہ، دفاعی تعاون پر اتفاق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مبین چیمہ


بیورو چیف شیخوپورہ


ایس این این نیوز اردو

قاہرہ — فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا اہم سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری شراکت داری

کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے مصری وزیر دفاع جنرل عبدالمجید صقر اور چیف آف اسٹاف مصری مسلح افواج سے ملاقاتیں کیں، جن میں

باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزارت دفاع آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:

“مصر پاکستان کا برادر ملک ہے۔ دفاعی تعاون سے دونوں ممالک میں امن، استحکام اور عوامی فلاح کے نئے دروازے کھلیں گے۔”

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے جامعہ الازہر کے شیخ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جس میں انتہا پسندی کے خاتمے اور اسلام کی حقیقی

تعلیمات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے گمنام سپاہی کی یادگار اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر بھی پھول چڑھائے، جو پاک-مصر دوستی کے تاریخی احترام کی علامت ہے۔