اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ٹی ایل پی کے 3600 مالی مددگار بے نقاب، پنجاب کا ایکشن
ٹی-ایل-پی-کے-3600-مالی-مددگار-بے-نقاب،-پنجاب-کا-ایکشن

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

لاہور: وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے اندرون و بیرونِ ملک 3,600 مالی

معاونت کنندگان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے 2021 میں پولیس سے چھینا گیا اسلحہ حالیہ احتجاج میں استعمال ہوا۔

عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے لیے پنجاب حکومت زمین تنگ کر دے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ سب سے بالاتر ہے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی اسلحہ فوری طور پر جمع کرایا جائے، ورنہ اشتعال انگیزی پر پیکا ایکٹ کے تحت دہشت گردی کے مقدمات درج

کیے جائیں گے۔


پنجاب میں نفرت انگیزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے — 75 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک اور 107 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور نئے اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوں گے۔


انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں امن کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں جبکہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مسجد کو بند نہیں کیا گیا اور جمعہ کی نماز معمول کے مطابق ادا کی جائے گی۔


انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی باشندوں کو پناہ دینے والے شہری بھی قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔