google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

فیصل آباد میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پر 8 دکانیں سیل

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

سول ڈیفنس فیصل آباد کی انفورسمنٹ ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس کی نگرانی میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی

کرتے ہوئے 8 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 8 مالکان کا ریفلنگ سامان قبضہ سرکار میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، سول ڈیفنس ٹیم نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے رضاکاروں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں غیر

قانونی ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا۔ کارروائی کے دوران فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں شامل ہیں:

  • عامر ایل پی جی شاپ، فیصل باجوہ روڈ
  • ابرار ایل پی جی شاپ، نزد گندا نالہ غازی آباد
  • شاہد مغل ایل پی جی شاپ، جمیل آباد شیخوپورہ روڈ
  • شہزاد بٹ ایل پی جی شاپ، جامعہ چشتیہ چوک
  • فواد ایل پی جی شاپ، 48 ج ب بھمی پور
  • اسلم ایل پی جی شاپ، 6 چ نزد موٹروے
  • وسیم بٹر ایل پی جی شاپ، 7 چک ڈائیوو روڈ
  • بلال رحمانی ایل پی جی شاپ، پنج پلیاں ڈائیوو روڈ

رانا عباس نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں ایل پی جی ریفلنگ قانون کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہوں

نے واضح کیا کہ سول ڈیفنس کی جانب سے یہ کارروائیاں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے

کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔