google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ننکانہ پولیس اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر انعامات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ننکانہ پولیس کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور

نقد انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں ڈی پی او ننکانہ فراز احمد نے خود اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت، ڈی ایس

پی سرکل سانگلہ ہل اعجاز ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر فیروز بھٹی سمیت متعدد اہلکار شامل تھے۔

ہیڈ کنسٹیبل یاسر محمود، اور کنسٹیبلان محمد عمر، محمد عثمان، طاہر جاوید، فیصل مصطفی، احمد رضا اور نعیم جبار بھی اعزاز حاصل کرنے والوں

میں شامل ہیں۔

ڈی پی او فراز احمد نے اس موقع پر کہا:

“شہریوں کے جان و مال اور عزتوں کے تحفظ میں مصروف پولیس افسران و جوان قوم کا فخر ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اور حوصلہ افزائی کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔