google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور پولیس میں سزا و جزا کا سخت عمل جاری، اہلکاروں کو سزائیں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سزا و جزا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل

کامران کی زیرِ صدارت ہفتہ وار اردل روم میں 25 اپیلوں کی سماعت کی گئی، جن میں سے 6 اہلکاروں کو سخت سزائیں سنائی گئیں جبکہ 6 کیسز میں

دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس کے دوران 8 اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری کی گئی جبکہ غیر حاضری کے مرتکب 5 اہلکاروں کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے آئندہ منظم

ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ “لاہور پولیس میں نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف

زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سزا و جزا کا نظام پولیس میں احتساب کو مضبوط بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اردل روم کا مقصد محکمے میں خود

احتسابی اور شفافیت کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔

اردل روم میں اہلکاروں نے ذاتی مسائل بھی پیش کیے، جنہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے موقع پر سنا اور متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔