google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں

جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 13 ہزار 200 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران 16 ہزار 605 گراں فروشوں کو جرمانے، 29 مقدمات درج اور 164 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق:

  • آٹے کے نرخوں کے لیے 58 ہزار 522 مقامات پر چیکنگ، 863 گراں فروشوں کو جرمانہ، 11 گرفتار۔
  • چکن گوشت کی قیمتوں کے لیے 29 ہزار 171 دکانوں کی جانچ، 1,143 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 7 گرفتار۔
  • روٹی و نان تنوروں کے 16 ہزار 839 مقامات پر کارروائی، 593 گراں فروشوں کو جرمانہ، 11 مقدمات درج، 21 گرفتار۔
  • چینی کے نرخوں کے لیے 16 ہزار 895 چیکنگ، 616 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 مقدمات درج، 35 گرفتار۔

محکمہ پرائس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کرنے کے لیے “قیمت ایپ” کا استعمال کریں تاکہ گراں فروشی

کی شکایات مؤثر طریقے سے رپورٹ کی جا سکیں۔