اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اداکار مصطفیٰ قریشی واک کے دوران حادثے کا شکار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان

(ایس این این نیوز اردو)

معروف پاکستانی اداکار مصطفیٰ قریشی واک کے دوران ایک

افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، وہ کراچی کے

ایک علاقے میں صبح کی واک کر رہے تھے کہ اچانک ٹوٹی ہوئی سڑک

میں پاؤں پھسلنے سے گر گئے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ

ٹوٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، مقامی رہائشیوں نے فوری طور پر اداکار کو

اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ میں فریکچر کی

تصدیق کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قریشی کو چند ہفتوں کے

لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شوبز حلقوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

کیا ہے۔