اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)
تحریک لبیک پاکستان کے رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن قادری نے
پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی کے تمام
ثبوت قوم کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مارچ
ہر حال میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک پہنچے گا۔
علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ “اسرائیل کو تسلیم کرنے میں واحد
رکاوٹ تحریک لبیک ہے اور اگر اس رکاوٹ کو برقرار رکھنے کے لیے
قربانیاں دینا پڑیں تو ہم دیں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ مارچ لاہور مرکز سے اسلام آباد امریکی سفارتخانے
تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی سمیت پارٹی
کے کئی قائدین اور کارکنان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔