اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہکوٹ شوہر و رشتہ داروں کا خاتون پر تشدد، مقدمہ درج

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

نمائندہ شاہکوٹ

(شاہین اقبال طاہر)

تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقے نز و جوئیاں والا میں شوہر نے اپنے

بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ بیوی پر تشدد کیا۔ جنت بی بی کو

مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلانے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا

گیا، جس سے اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور ٹانگ کی ہڈی بھی

ٹوٹ گئی۔

متاثرہ خاتون کو نازک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا

ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جنت بی بی کے والدین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔