محمد شاہد اقبال چدھڑ
ایس این این نیوز اردو
فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے
تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او غلام محمد آباد کی سربراہی میں ہونے والی اس کارروائی
میں گرفتار افراد کی شناخت راشد، ارشد اور طارق کے ناموں سے
ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 700 گرام
چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں
منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے قانون نافذ
کرنے والے اداروں کی نگرانی میں تھا۔
پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس
نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس معاشرے کو منشیات کی
لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں
کے تعاون کے بغیر یہ ناسور ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عوام سے
اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
مزید تیز کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
