اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب ریسکیو 1122 کا سانحات آگاہی سیمینار و واک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر

رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر سانحات سے آگاہی کے

قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار

کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیمینار

منعقد ہوا۔

سیمینار میں ریسکیو افسران، اسکاؤٹس، طلباء و طالبات اور اہلکاروں

نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی

آفیسر نے کہا کہ پاکستان کو ارضی و سماوی آفات سے محفوظ بنانے

کے لیے حادثات اور سانحات کی روک تھام کے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان

کا کہنا تھا کہ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد اگر ریسکیو کی بنیادی

تربیت حاصل کرے اور بروقت تیاری و ذمہ داری اپنائے تو قیمتی

جانوں اور مالی نقصانات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے پلے

کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے اختتام پر 8 اکتوبر 2005 کے

زلزلے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی کے

لیے دعا کی گئی۔