خالد چُوغطہ
ایس این این نیوز اردو
سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس
بیسڈ آپریشن کیا، جو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنہ
الخوارج” کے خلاف کیا گیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم کارروائی
کے دوران پاک فوج کے 2 افسر اور 9 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید افسران میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (39 سال) اور میجر
طیاب راحت (33 سال) شامل ہیں، جنہوں نے بہادری سے قیادت اور
دشمن سے لڑتے ہوئے جان وطن پر قربان کی۔
شہید ہونے والے دیگر جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک
عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک
طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی
عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے
اور مزید کسی بھی دہشت گرد کو تلاش کر کے انجام تک پہنچایا
جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی پراکسی نیٹ
ورک سے منسلک تھے اور آپریشن کے دوران دشمن کو بھاری نقصان
اٹھانا پڑا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا
ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔