google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک لائیو پر رپورٹ طلب کرلی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور فیملی

وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے، پی ٹی اے اور وزارت

داخلہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم جاری کرتے ہوئے اداروں کو

15 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

یہ درخواست شہری حنا فاطمہ نے اپنے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے

ذریعے دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر

اور گفٹنگ سسٹم پر پابندی یا سخت ریگولیشنز عائد کیے جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ

اور لائیو اسٹریمنگ اسلامی و آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے اور یہ

خصوصاً کمسن لڑکیوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے۔ عدالت نے

پاکستانی صارفین کا ڈیٹا غیر ملکی کمپنیوں کے پاس منتقل ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔