حماد کاہلوں
ایس این این اردو
شاہ کوٹ (ضلع ننکانہ صاحب)، آدھی رات کو آنے والی شدید آندھی
اور طوفان نے شاہ کوٹ اور گردونواح کے دیہات میں بڑے پیمانے پر
تباہی مچا دی۔ نواحی گاؤں نظام پورہ مولا سنگھ، اسلام نگر اور نواں
کوٹ سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گر گئے
جبکہ بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
قدرتی آفت کے باعث پچاس سے زائد دیہات بجلی اور پانی سے
محروم ہو گئے ہیں۔ متعدد گھروں کی چھتیں زمین بوس ہو گئیں
جبکہ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی اور پانی
کی بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا اور متاثرہ لوگ تاحال حکام کی
مداخلت کے منتظر ہیں۔