شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
متاثرہ ممالک میں بنگلہ دیش، یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، یمن، لبنان اور افغانستان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات میں ان ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور باہمی تنازعات شامل ہیں۔ تاہم، اماراتی وزارت داخلہ نے یہ واضح
نہیں کیا کہ پابندی کب تک برقرار رہے گی۔