google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون سے گاڑی چھیننے والے گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے لیے پہلے خاتون کی گاڑی کو موٹر سائیکل سے پیچھے سے ٹکر ماری۔ جب خاتون صورتحال دیکھنے کے

لیے گاڑی سے باہر آئیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور پستول دکھا کر دھمکاتے ہوئے گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ واردات کی ویڈیو میں بھی ملزمان

کو خاتون کی گاڑی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور 300 سے زائد سیف سٹی اور لوکل کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر

لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احتشام اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا، نقدی، موبائل فون اور

اسلحہ (پستول، بمہ اور گولیاں) بھی برآمد کر لیا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم فاروق سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ دونوں کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پولیس کی کارروائیاں اور جرائم کی تازہ ترین خبریں