google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی ایئرپورٹ مسافر کا انتقال، بچی کی طبیعت خراب

ایس این این نیوز اردو

September 27, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ اس وقت کی گئی جب ایک مسافر کی حالت بگڑنے کے بعد انتقال ہوگیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی جب مسافر ذوالفقار بے ہوش ہوگئے۔ پائلٹ نے اے ٹی سی کو آگاہ کیا اور طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا۔

لینڈنگ کے بعد میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹرز نے مسافر کے انتقال کی تصدیق کردی۔

بوئنگ 737 کے دیگر مسافر طیارے میں موجود ہیں اور کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 334 کو بھی روک لیا گیا۔ پرواز میں سوار 3 سالہ بچی زہرہ شدید بخار کے باعث بے ہوش ہوگئی تھی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بچی کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں ایس این این نیوز