google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواست مسترد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔

سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک کارروائی روک دی جائے۔

عدالت نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں ایس این این نیوز