google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

جسٹس طارق جہانگیری کا عدالت میں ڈگری اصلی ہونے کا اعلان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اعلان کیا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور انہوں نے تمام امتحانات خود دیے ہیں۔

جسٹس جہانگیری نے کہا کہ مجھے اس کیس میں فریق بننے کا موقع دیا جائے، میں اللہ اور اُس کے نبی ﷺ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے تمام امتحانات خود دیے، نہ میں نے ٹاؤٹی کی اور نہ کسی کے کہنے پر فیصلے کیے۔

آئینی بنچ کی سربراہ جسٹس کے کے آغا نے جسٹس جہانگیری کو فریق بنانے سے انکار کیا۔ اس کے بعد جسٹس جہانگیری نے عدالت کا بائیکاٹ کیا، جبکہ جسٹس کے کے آغا نے ان کی فریق بننے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔