حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
لاہور: پنجاب حکومت نے “پیرا” کے قیام کے بعد ایک اور اہم قانون تیار کر لیا ہے، جس کا نفاذ جلد متوقع ہے۔ اس نئے قانون کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا افراد کی زمینوں پر ناجائز قبضے روکنے کے لیے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ متاثرہ افراد کو فوری انصاف فراہم ہو سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کمزور اور بے بس طبقات کے حقوق ہر صورت میں محفوظ بنائے جائیں گے۔