بذریعہ حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے ہی ایک کارکن عبدالستار کو ہلاک کردیا، جس پر تنظیم نے ڈبل ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا۔
عبدالستار ہلاک شدہ کمانڈر منیر عبداللہ اور زاہد بلوچ کا قریبی رشتہ دار تھا۔ وہ بی ایل اے کے لیے فوٹوگرافی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مواد تیار کرنے کے ساتھ ساتھ پنجابی افراد کی پروفائلنگ اور مختلف کارروائیوں میں سہولت کار کے طور پر کام کرتا رہا۔
ذرائع کے مطابق عبدالستار کے ذریعے لی گئی تصاویر سے بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں کا سراغ ملا، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے آپریشنز میں متعدد مراکز تباہ کر دیے۔
بی ایل اے کو شبہ تھا کہ معلومات لیک ہونے کا ذریعہ عبدالستار ہے۔ تنظیم کے انٹیلی جنس ونگ نے اسے کئی ماہ تک حراست میں رکھا، تفتیش اور تشدد کے بعد ڈبل ایجنٹ قرار دے کر ہلاک کردیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔