اسکینڈے نیوین نیوز اردو

آئی ایچ سی ججز کا عوام کے ساتھ سپریم کورٹ میں داخلہ
آئی ایچ سی ججز کا عوام کے ساتھ سپریم کورٹ میں داخلہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم

بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

اسلام آباد: ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے پانچ ججز عوامی راستے سے

سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔

ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس سمان رفعت امتیاز نے کسی

خصوصی پروٹوکول یا پچھلے دروازے کا سہارا لینے کے بجائے عوام کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر قومی شناختی کارڈ جمع کروائے اور وزٹر پاس

حاصل کیا۔

وہ دیگر شہریوں کی طرح داخلی راستے سے گزرے اور سپریم کورٹ فیسیلیٹیشن سینٹر میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد آئینی درخواستوں پر دستخط کیے۔

اس دوران ججز عام بینچوں پر بیٹھ کر عملے سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کرتے رہے۔

صحافیوں اور شہریوں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ جسٹس طارق جہانگیری نے مزاحیہ انداز میں کہا:


“اب لگتا ہے ہمیں اکثر آنا جانا رہے گا۔”

یہ اقدام عدلیہ کے لیے ایک علامتی اور ڈرامائی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے عوامی سطح پر گہری دلچسپی پیدا کی۔

“پانچ ججز کا عوامی دروازے سے سپریم کورٹ جانا عدلیہ کی تاریخ میں منفرد لمحہ”