Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کے بدترین میئرز میں شمار کیا ہے۔
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ہدایت پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، “صادق خان شاید آنا چاہتے تھے لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔”
امریکی صدر نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ذمہ دار صادق خان ہیں۔ ان کے بقول، “صادق خان امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بھی لندن کے لیے ایک آفت بنے ہوئے ہیں۔”
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں بھی کچھ برے میئرز موجود ہیں لیکن صادق خان ان سب سے زیادہ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
