حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
ایران نے دوحہ میں ہونے والے عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کو مسترد کر دیا ہے،
جس میں دو ریاستی حل کی شق شامل تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران اسرائیل کو ایک مکمل طور پر غیر قانونی ریاست سمجھتا ہے، جس کی کوئی نسلی، تاریخی یا قانونی حیثیت موجود نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایران صرف ایک ریاست کو درست مانتا ہے، اور وہ ہے پورا فلسطین، جس پر فلسطینی عوام کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے۔ ایران نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا
کہ وہ کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، چاہے پوری دنیا ہی ایسا کیوں نہ کر لے۔
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمت ہی واحد راستہ ہے اور یہی جدوجہد فلسطینی عوام کو انصاف دلا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں کچھ عرب ممالک نے اپنے داخلی معاملات میں اسرائیل کا ساتھ دے کر ایران کے خلاف پالیسی اختیار کی تھی، جس پر ایران نے بارہا تنقید کی ہے۔
