اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اے این ایف نے طورخم بارڈر پر 22 کلو منشیات پکڑ لی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سدرہ شہزاد


اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی

لاہور بیورو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر طورخم بارڈر سے پاکستان داخل ہونے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک کو روکا گیا۔ گاڑی کو پشاور منتقل کر کے مکمل تلاشی لی گئی،

جس دوران پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 17.5 کلوگرام ہیروئن اور 4.5 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔

ملزم کی شناخت مومند اکرام کے نام سے ہوئی جو ننگرہار، افغانستان کا رہائشی ہے۔ اسے موقع پر گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی افغانستان، طورخم اور پشاور میں انٹیلیجنس معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہوئی۔

اے این ایف نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی صورت بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں پاکستان میں منشیات کے خلاف اے این ایف کی حالیہ کارروائیاں