Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
صفدر آباد فاروق آباد روڈ پر پھلروان کے قریب ایک کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس چوکی پھلروان کے انچارج جاوید صاحب فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کرایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے بعد روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی تاہم پولیس نے صورتِ حال پر قابو پا لیا۔
مزید مقامی خبروں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہماری مقامی خبریں سیکشن ضرور وزٹ کریں۔
