google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں منشیات روکنے کیلئے CNF قائم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


اسلام آباد بیورو چیف


ایس این این نیوز اردو

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ CCD اور PERA کے بعد اب CNF کے نام سے نیا فورم قائم کر دیا گیا ہے، جو صوبے کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں منشیات فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر اور محفوظ بنانا ہے تاکہ طلبہ منشیات جیسی برائیوں سے محفوظ رہ سکیں اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں منشیات کے خلاف حکومتی اقدامات