حماد کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این نیوز اردو
میلاد چوک سانگلہ ہل میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں راہگیر سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا خود جائزہ لیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور پولیس کو فوری طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے تاکہ عوام کو سکون اور تحفظ مل سکے۔۔
