google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ڈی سی مظفرگڑھ کے بیان پر عوامی ردعمل اور تنقید

ایس این این نیوز اردو

September 8, 2025

حماد کاہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

سی ایس ایس کے ذریعے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران اکثر اپنے بیانات اور حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کا حالیہ بیان بھی عوام میں حیرانی اور تنقید کا باعث بنا۔

ڈی سی مظفرگڑھ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ “میری دو انگلیاں جل گئی ہیں اور لوگ اس کو سٹنٹ کہتے ہیں۔ ایک انگلی میں کانٹا اب بھی پھنسا ہوا ہے، جو میں نے بھینسیں نکالی تھیں، وہ کانٹا ابھی تک نہیں نکال سکا۔”

یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے اور افسران جب غیر سنجیدہ بیانات دیتے ہیں تو ان کی سنجیدگی اور انتظامی صلاحیتوں پر سوال اٹھتا ہے۔