رفعت کوثر
ایس این این نیوز اردو
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد نے اپنے آبائی قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے والدین، بیگم کلثوم نواز اور دیگر مرحومین کی قبور پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نعت خوانی اور تلاوت قرآن پاک کے بعد امت مسلمہ، پاکستان، شہداء وطن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کے حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور بیانات کے بارے میں ہماری تفصیلی رپورٹ دیکھیں۔