اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان نے افغانستان کو 105 ٹن امدادی سامان بھیجا
پاکستان نے افغانستان کو 105 ٹن امدادی سامان بھیجا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

نشاط احمد وٹو

بیورو اوکاڑہ


ایس این این نیوز اردو

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔

این ڈی ایم اے کے ویئرہاؤس اسلام آباد میں امدادی سامان روانگی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان 5 بڑے کنٹینرز پر مشتمل ہے، جو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے۔

امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔

ادھر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور تعاون جاری رکھے گا۔