google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی میں Indrive ڈرائیور کی مبینہ اغوا کی کوشش ناکام

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

عابدہ کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی Indrive ڈرائیور کی مبینہ اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق، لڑکی جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی تو ڈرائیور نے ایپ پر سواری (Ride) شروع ہی نہیں کی اور راستہ تبدیل کر کے لڑکی کو ہراساں کرنے اور کسی اور جگہ لے جانے کی کوشش کی۔ صورتِ حال کو بھانپتے ہوئے لڑکی نے فوری ردعمل دکھایا اور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

قریبی موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو ٹریفک سگنل پر ہی گرفتار کر لیا۔ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور بار بار معافیاں مانگ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔