خالد چوغطہ
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسلام آباد بیورو
ایس این این نیوز اردو
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیرت طیبہ ﷺ ہر دور کے لیے رہنمائی کا روشن مینار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہمیں اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی آئینی، قانونی اور اجتماعی زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم سیرت رسول ﷺ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید کہا گیا کہ سیرت النبی ﷺ اپنانے سے ہی معاشرتی انصاف، اخوت اور امن کو فروغ مل سکتا ہے اور یہی پیغام آج کے دور میں پاکستان اور امت مسلمہ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں: نبی کریم ﷺ کی سیرت پر مبنی ہماری پچھلی رپورٹ یہاں ملاحظہ کریں۔
Comments are closed.