google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

لاہور: صوبہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی او ستلج میں سیلاب کے پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مختلف مقامات پر اونچے جبکہ کچھ جگہوں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادرآباد اور چنیوٹ کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ ہیڈ خانکی پر پانی کی آمد 4 لاکھ 57 ہزار کیوسک، ہیڈ قادرآباد پر 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک اور چنیوٹ کے مقام پر 4 لاکھ 94 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید برآں، ہیڈ مرالہ پر بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

مزید پڑھیں: پنجاب میں گزشتہ دنوں آنے والا سیلاب اور نقصانات

Comments are closed.