google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ایف آئی اے کی کارروائی، کسٹمز کے دو افسران گرفتار

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی

لاہور بیورو

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کسٹمز کے دو افسران کو گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں ڈپٹی کلیکٹر مریم جمیلہ اور اسسٹنٹ کلیکٹر نعیم رضا شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے ساتھیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے کسٹمز آکشن کی جعلی IDs بنائیں، جعلی اندراجات کیے اور گاڑیوں کی تصدیق بھی جعلی طریقے سے کی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر فراڈ میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔