google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع

حماد کا ہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان، جن میں نعیم حیدر پنجھوتھا اور اعظم سواتی شامل ہیں، کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔

سماعت جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کرنے کا حکم دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد، راولپنڈی میں درج ہے۔