google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

افغانستان میں زلزلہ، ننگرہار میں دو بچے جاں بحق

رفعت کوثر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ایس این این نیوز اردو

مشرقی افغانستان میں اتوار کی رات آنے والے شدید زلزلے سے دو کم سن بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صوبائی حکام کے مطابق 6.0 شدت کا زلزلہ ننگرہار میں آیا، جہاں ایک رہائشی عمارت منہدم ہوگئی اور دو بچے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد سے تقریباً 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا، جبکہ جھٹکے صرف آٹھ کلومیٹر کی کم گہرائی پر محسوس کیے گئے۔