اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 20 ہزار غیر قانونی مقیم گرفتار
سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 20 ہزار غیر قانونی مقیم گرفتار

رفعت کوثر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو


سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 سے 27 اگست 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں 20 ہزار سے زیادہ غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔

سرکاری بیان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 891 افراد نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی، 3 ہزار 888 افراد سرحدی سکیورٹی ضوابط کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، جبکہ 3 ہزار 540 افراد ورک پرمٹ کے قوانین توڑتے ہوئے پکڑے گئے۔

مزید بتایا گیا کہ 1 ہزار 238 افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے، جن میں 50 فیصد یمن کے، 49 فیصد ایتھوپیا کے اور ایک فیصد دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے۔ اسی دوران 22 افراد کو مملکت سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی حراست میں لیا گیا۔

وزارت نے بتایا کہ 16 افراد ایسے بھی گرفتار کیے گئے جن پر غیر قانونی مقیم افراد کو پناہ دینے، ان کی نقل و حرکت میں مدد یا ملازمت فراہم کرنے کا الزام ہے۔