google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 منشیات اسمگلرز گرفتار

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی،

لاہور بیورو

سیالکوٹ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے دو کارندے گرفتار کر لیے۔

ملزم جو عمرہ کے لیے سعودی عرب جا رہا تھا، اس کے پیٹ سے 40 کیپسولز برآمد کیے گئے جن میں کل 230 گرام کوکین موجود تھی۔ برآمدہ کیپسولز کی بنیاد پر ملزم کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے منشیات بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے اور اے این ایف ملک میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔