نشاط احمد وٹو
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف اوکاڑہ
ایس این این اردو
سلیمانکی ہیڈ ورکس پر دریائے ستلج میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ سیکڑوں بستیاں دریا برد ہو گئی ہیں۔ متاثرہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھاکھڑا ڈیم سے مزید پانی چھوڑا ہے، جو گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں سلیمانکی ہیڈ ورکس تک پہنچے گا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔