google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن امداد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن مون سون سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو 10 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس گرانٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے 33 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں تقریباً 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد غریب اور بے گھر افراد کی طبی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق صرف ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی طبی امداد، ادویات اور ضروری سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔