شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این
تھیٹر اداکارہ روبی انعم، جنہوں نے حال ہی میں سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس پر تنقید کی تھی، اب خود تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
ایک حالیہ گفتگو میں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بشریٰ انصاری پر ایسا بیان کیوں دیا؟ اس پر روبی انعم نے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ حقیقت تھی اور ان کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی بات کی تائید بھی کی۔
روبی انعم کا کہنا تھا کہ:
“انٹرویو دینا اور اپنی رائے دینا میرا حق ہے۔ جو کچھ میں نے کہا وہ حقیقت تھی۔ تقریباً 70 فیصد لوگوں نے مجھے فون کر کے اتفاق کیا اور زیادہ تر خواتین نے میری بات کو درست قرار دیا۔ میں منافق نہیں ہوں، جو کہتی ہوں سچ کہتی ہوں۔”