شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!، بیورو چیف پاکستان،
ایس این این
ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو جموں کی توی ندی میں ممکنہ بڑے سیلاب کے حوالے سے پیشگی اطلاع دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے 24 اگست کی صبح 10 بجے پاکستان کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا۔ حکومت پاکستان نے اس اطلاع کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا بڑا رابطہ ہے۔